سپورٹس

ایشیز کا پہلا ٹیسٹ، پرتھ میں 19 وکٹیں گر گئیں، میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

خلیج اردو
پرتھ میں جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بیٹرز پر بولرز حاوی رہے اور مجموعی طور پر 19 وکٹیں گر گئیں۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے، جس میں ہیری بروک 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اولی پوپ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

جواب میں آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور ابتدائی 5 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ ایلکس کیری 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر اور بریڈن کریز نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ میچ کا پہلا دن دونوں ٹیموں کے بولرز کے نام رہا، اور میچ اب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button