
خلیج اُردو
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا باضابطہ اطلاق کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اعلان کے بعد انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دس بڑے پلیٹ فارمز نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کم عمر صارفین کے دس لاکھ اکاونٹس فوری طور پر بلاک کر دیے۔
حکام کے مطابق اگر کسی پلیٹ فارم نے قانون کی خلاف ورزی کی یا کم عمر صارفین کے اکاونٹس بند نہ کیے تو اس پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کم عمر بچوں کی ذہنی صحت، حفاظت اور آن لائن استحصال کے خطرات کا باعث بن رہا تھا، اسی لیے سخت اقدامات ناگزیر تھے۔
حکومت نے والدین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ نئے قانون پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔







