
خلیج اردو
دبئی کی قومی ایئرلائن ایمریٹس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فی الحال کوئی ’’حتمی منصوبہ‘‘ موجود نہیں۔
ایمریٹس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’’تل ابیب کے لیے اور وہاں سے ہماری پروازیں بدستور معطل ہیں اور آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے کوئی پختہ ارادے نہیں‘‘۔
اس سے قبل ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا تھا کہ ایمریٹس تل ابیب کے لیے پروازیں بحال کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کی ایئرلائن نے تردید کی۔
ایمریٹس نے تقریباً دو سال قبل اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک میں فوجی تنازعات کے باعث بن گوریون ایئرپورٹ کے لیے اپنی سروس معطل کی تھی۔
ادھر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، جہاں امریکی صدر کی جانب سے ایران کو دھمکیوں اور خطے میں فوجی تعیناتی کے بعد حالات مزید حساس ہو گئے ہیں۔
تاہم ایمریٹس نے مسافروں کو متبادل کے طور پر اپنی کوڈ شیئر پارٹنر فلائی دبئی کے ذریعے سفر کا آپشن دیا ہے، جو اس وقت اسرائیل کے لیے براہِ راست پروازیں چلا رہی ہے۔






