عالمی خبریں

ایران میں تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد آلودہ ہوا پاکستان پہنچنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ، مغربی ہوا کا سلسلہ آج شام داخل، 12 مارچ تک بارش اور گرج چمک متوقع

خلیج اردو
ایران میں تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی آلودہ فضا کے پاکستان تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہوا کے رخ میں تبدیلی کے باعث آلودہ ذرات سرحدی علاقوں تک آ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام ایک مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے اثرات سے مختلف علاقوں میں موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسمی نظام کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 12 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر گرج چمک بھی ہو سکتی ہے۔

حکام کے مطابق بارش کے باعث فضائی آلودگی میں وقتی کمی کا امکان ہے تاہم سرحدی علاقوں میں ہوا کے معیار پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بدلتے موسمی حالات اور خطے میں کشیدگی کے باعث ماحولیاتی اثرات بھی خطے کے ممالک کو متاثر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button