اتحاد ایئر ویز اپنے بین القوامی نیٹ ورک دوبارہ شروع کررہی ہے۔جولائی اور اگست کے دوران بین الاقوامی پابندیاں مزید ختم ہوگی اور انفرادی منڈیوں کی دوبارہ افتتاح کے تحت ایئر لائن کا ابوظہبی سے دنیا بھر میں 58 مقامات پر پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعدشہریوں اور رہائشیوں کے لئے بیرونی سفر پر قدغن ختم کردیا گیا ہے۔ اتحاد ائیر ویز نے ایشیا ،مشرق وسطی ، شمالی امریکہ ، یورپ اور آسٹریلیا پروازیں چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہے ۔
اتحاد ایوی ایشن گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹونی ڈگلس نے کہا کہ ہمیں اپنے عالمی نیٹ ورک میں مزید شہروں میں معمول کے مطابق شیڈول سروسز کے بتدریج توسیع کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفر اور جانے پر پابندی میں آسانی پیدا کرنا بہت اہم مرحلہ ہے ۔اگست تک ہم اپنی کوویڈ سے پہلے کی گنجائش کا تقریبا 45 فیصد کام کرنا چاہتے ہیں۔
اگرچہ ہم نے گذشتہ چند مہینوں سے خصوصی مسافروں کارگو اور انسان دوستی کی پروازوں کے شیڈول کو جاری رکھا ہے اب ترجیح یہ ہے کہ کھلنے والی منڈیوں میں نیٹ ورک کو دوبارہ بنانا ہے اورایک محفوظ پروازفراہم کرنا ہے ۔
پچھلے کچھ مہینوں کے دوران ہم نے اپنے عمل کو بہتر بنانے اپنی مصنوعات کی پیش کش کا جائزہ لینے اور اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بحری بیڑے کی بحالی کا پروگرام شروع کرنے پر کام کیا ہے ۔ ہم اپنے صارفین اور شراکت داروں کی ان کی مسلسل مدد کے لئے بے حد مشکور ہیں۔
شمالی امریکہ: شکاگو ، نیو یارک جے ایف کے ، ٹورنٹو ، واشنگٹن ، ڈی سی۔
اتحاد ائیر ویز نے جن شہروں کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کی ہے انکے نام یہ ہیں ۔
ایشیائی ممالک احمد آباد ، باکو ، بینکاک ، بنگلور ، چنائی ، کولمبو ، دہلی ، حیدرآباد ، اسلام آباد ، جکارتہ ، کراچی ، کوچی ، کولکتہ ، کوزیک کوڈ ، کوالالمپور ، لاہور ، منیلا ، ممبئی ،سنگاپور ، ترویوانت پورم اور ٹوکیو ۔
یورپ کے جن شہروں میں اتحاد ائیر ویز کی پروازیں جائیگی انکے نام یہ ہیں ۔ ایمسٹرڈیم ، ایتھنز ، بارسلونا ، بیلگرڈ ، برسلز ، ڈبلن ، ڈسلڈورف ، فرینکفرٹ ، جنیوا ، استنبول ، لندن ہیتھرو ، میڈرڈ ، مانچسٹر ، میلان ، ماسکو ، میونخ ، پیرس چارلس ڈی گول ، روم ، زیورخ
مشرق وسطی اور افریقہ۔جہاں سفرری پابندیاں ختم کردی گئی ہے ان میں عمان ، بحرین ، بیروت ، قاہرہ ، کاسا بلانکا ، کویت ، مسقط ، رباط ، ریاض اور سیچلس شامل ہے ۔
Source : Khaleej Times







