متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

راس الخیمہ پولیس:کرونا وائرس قرنطینہ کے لیے استعمال ہونے والے پانچ ہوٹل مریضوں سے مکمل پاک۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 09- جولائی-2020

راس الخیمہ پولیس کے جنرل کمانڈر میجر جنرل علی عبد اللہ بن الوان النعمی جو ایمرجنسی آفات اور بحران کی ٹیم کی بھی قیادت کررہے ہیں نے بتایا کہ راس الخیمہ کے پانچوں ہوٹلوں کو کو قرنطین کی سہولیات کے طور پر استعمال ہورہے تھے اب کوویڈ 19 کے مریضوں سے پاک ہیں۔

"کوویڈ 19 کے تمام مریضوں اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ان پانچ ہوٹلوں سے فارغ کردیا گیا ہے".

"چار آخری مریضوں کو جمعرات کے روز آخری ہوٹل سے فارغ کر دیا گیا”.

"اتنی حیرت انگیز کامیابی دانشمندانہ قیادت کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔”

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button