ٹپسمتحدہ عرب امارات

 ICA  اپروول کی شرط ختم ہونے کے بعد یو اے ای واپس آنے کا مکمل طریقہ کار جانیے

ICA اپروول کی شرط ختم کرنے بعد ملک واپس آںے کے لیے سات مراحل پر مشتمل طریقہ کار بتایاگیا ہے

خلیج اردو آں لائن: اگرآپ یو اے ای کے رہائشی ہیں اور یو اے ای سے باہر پھنسے ہوئے ہیں تو یو اے ای حکام کی کی جاب سے 12 اگست کو کیے گئے اعلان کے مطابق اب آپ کو یو اے ای واپس آنے کے لیے ICA کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس اعلان کے بعد حکام کی جانب سے یو اے ای واپس آنے کے لیے  سات مراحل پر مشتمل مکمل طریقہ کار بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے )

طریقہ کار درج  ذیل ہے:

  • پہلے مرحلے میں تصدیق کریں کہ آیا آپ کا ویزا اور دیگر دستاویزات یو اے ای کا سفر کرنے کے لیے valid ہیں یا نہیں، اس کے لیے درج ذیل ویب سائٹ:

https://uaeentry.ica.gov.ae

اوپر دی گئی ویب سائٹ پر جانے کے بعد درج ذیل معلومات درج کریں:

  • اپنا پاسپورٹ نمبر
  • امارات کا شناختی کارڈ نمبر
  • اپنی نیشنلٹی اور پاسپورٹ کی ٹائپ درج کریں

Valid  ویزے کےحامل افراد کو یہ معملومات درج کرنے کے بعد درج ذیل میسج موصول ہوگا:

” آپ ملک میں داخل ہونے کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ اور آپ سفر کے دیگر ضروری پراسیس مکمل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہیں”۔

1 – اگر آپ کو درج بالا میسج موصول ہوتا ہے تو آپ یو اے ای کے سفر  کرنے کے اہل ہیں۔
2۔ اگر آپ کی دستاویزات کی میعاد ابھی ختم نہیں، یعنی ویلڈ ہیں تو آپ کو سفر کرنے سے پہلے کورونا کے لیے مخصوص PCR ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ ٹیسٹ سفر سے تقریبا 96 گھنٹے پہلے کروانا ہوگا، جس کی رپورٹ منفی ہونی چاہیئے۔ اور یہ ٹیسٹ یو اے ای حکام کی آپ کے ملک کی حکومت کی جانب سے نامزکردہ لیبارٹری سے کروانا ہوگا۔
3۔ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے بعد یو اے ای کے لیے اپنی ٹکٹ بک کروائیں۔  یاد رہے کہ ICA ابو ظہبی، شارجہ اجمعان، راس الخیمہ، فوجیرہ اور ام القوین کی ویزوں کو مینج کرتی ہے۔

4۔ چوتھے مرحلے میں جہاز پر سوار ہونے سے پہلے آپ کو کورونا کے ٹٰیسٹ کی منفی رپورٹ اور دیگر دستاویزات ایئر لائن کو دیکھانی ہوں گی۔
5۔ یو اے ای پہنچنے پر آپ ایئر پورٹ پر ہی کورونا کا ایک اور ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
6۔ چھٹے مرحلے میں آپ کو یو اے ای پہنچ کر یو اے ای حکام کی جانب سے کورونا کی مانیٹرنگ کے لیے بنائی گئی الہسن (Al Hosn) نامی موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی۔
7۔  واضح رہے کہ ابو ظہبی، شارجہ اجمعان، راس الخیمہ، فوجیرہ اور ام القوین آنے والے رہائیشوں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ NCEMA کے مطابق قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو  50 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

Source: Gulf News, Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button