خلیج اردو – سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیا ن میں کہا کہ’ سوشل میڈیا کی یہ اطلاع غلط ہے۔ اس قسم کا فیصلہ جب بھی ہوگا ان سے بروقت سرکاری چینلز کے ذریعے مطلع کردیا جائے گا‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’فیصلے کی باقاعدہ اطلاع میں تاخیر سے کام نہیں لیا جائے گا‘
سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ’ کورونا وبا کا بحران ختم ہونے سے پہلے کسی بھی مقیم غیرملکی کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی نہ جانے کی۔ جب بھی اجازت کا فیصلہ ہوگا اس کا باقاعدہ اعلان ہوگا البتہ انسانی بنیادوں پر آنے جانے کے اجازت نامے اس پابندی سے مستثنی تھے، ہیں اور رہیں گے





