عالمی خبریں

بیوی خوبصورت نہ ہو تو ہمبستری کے لئے نشہ کرنا جائز :مراکش میں امام کا فتویٰ

ازدواجی زندگی بچانے کے لئے امام پر میدان میں شادی بچانے کا نسخہ بیان کردیا

(خلیج اردو )بیوی خوبصورت نہ ہو تو ہمبستری کے لئے نشہ کرنا جائز قرار دیا گیا ہے ۔مراکش میں امام نے ازدواجی زندگی بچانے کے لئے ایک عجیب فتوی جاری کیا ہے ۔

مذہب میں سیکس کے طریقہ کار پر احکامات جاری کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی ان پر عملدرامد کے بھی اصول بھی بنائے گئے ہیں ۔

اب ایک نیا فتویٰ سامنے آیا ہے جس میں ایک بار پھر سیکس کے حوالے سے نئی بات کی گئی ہے اور ایک بار پھر خواتین نشانے پر ہیں۔

کلاریاون پراجیکٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر میں کہا گیا ہے کہ شمالی افریقہ کے ملک مراکش کے ایک امام نے ایک حیران کن فتویٰ جاری کیا ہے۔

فتوے میں امام نے کہا ہے کہ ”جن مردوں کی بیویاں ’بدقسمتی سے‘ بدشکل ہیں وہ ان کے پاس جانے سے قبل منشیات استعمال کر سکتے ہیں تاکہ انہیں ان کی بیویاں خوبصورت لگیں۔

اطلاعات کے مطابق امام صاحب نے فتوے میں کہا ہے کہ ”ایسے مرد جن کی بدقسمتی سے بدصورت عورتوں سے شادی ہوجاتی ہے ان کے لئے منشیات کا استعمال بہترین ہے۔ اس طرح ان کی بدصورت بیویاں بھی انہیں حوروں جیسی خوبصورت لگنے لگیں گی۔“

تاہم اس فتوے میں اتنی رعایت ضرور رکھی گئی ہے کہ عمر کی حد مقرر کر دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 40سال سے کم عمر مرد ہی بدصورت بیوی کے پاس جانے سے قبل منشیات استعمال کر سکتے ہیں اور یہ ان کے لئے فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔ بڑی عمر کے لوگوں کے لئے یہ درست نہیں۔

Source: Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button