
(خلیج اردو ) کویت نے ویزوں میں توسیع کے بارے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 68 ہزار تارکین وطن جن کی عمریں 60 سے زیادہ ہے کو ویزے میں توسیع کے حق سے محروم کر دیا ہے ۔
کویت پبلک اتھارٹی کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد جن کی تعلیم میٹرک سے زیادہ نہیں ہے وہ آگے سال سے ویزہ توسیع نہیں کر سکتے اور نا ہی انہیں ورک پرمٹ جاری کئے جائینگے ۔
ان متاثرین کی ختمی تعداد 68 ہزار 318 ہے ۔ کویت حکومت کی جانب سے آبادی میں اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے جبکہ لیبر مارکیٹ میں مندی بھی اس فیصلہ کی وجہ بنی ہے ۔
کویت کی آبادی 8۔4 ملین ہیں جبکہ اس میں تارکین وطن کی تعداد 4۔3 ملین تک پہنچ چکی ہے ۔ کویت میں جن افراد کے ویزے ابھی ختم ہے وہ ایک سال کے لئے رینیو کر سکتے ہیں کیونکہ اس نئے قانون کا اطلاق جنوری 2021 سے ہوگا ۔
کویت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں 60 سال یا اس سے زیادہ کے مزدوروں کو ویزہ میں توسیع نہ دینا بھی شامل ہے۔
Source:Gulf News






