پاکستانی خبریں

پاکستان نے کورونا کی وجہ سے فضائی سفر کیلئے ایس او پیز میں ترامیم کر دیں

نئی ایس اوپیز کے مطابق دو مسافروں کے بیچ ایک سیٹ خالی چھوڑنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، ایس او پیز 31 اکتوبر تک لاگو رہیں گے

خلیج اردو
3 ستمبر 2020

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے فضائی سفر کے دوران دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے تمام فضائی عملہ ، ایئرپورٹ اسٹاف، سیکورٹی پر مامور اہلکار اور دگیر ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے ایس و پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

نئے ایس او پیز میں تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایئرپورٹ کے حدود میں غیر متعلقہ افراد جیسے مسافروں کو رخصت کرنے والے رشتہ دار اور گاڑیوں کے ڈرائیور کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ڈرائیورمساوروں کو مقامی فلائیٹس کے رخصتی پوائنٹس کے سامنے اتاریں گے۔

چیک ان کرتے وقت مسافروں کو قطاروں میں سماجی فاصلے رکھتے ہوئے انتظار کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button