عالمی خبریں

افغانستان کے نائب صدر پر دھماکہ 10 افراد جانبخق

(خلیج اردو ) افغانستان کے نائب صدر پر دھماکہ 10 افراد جانبخق اور افغان نائب صدر محفوظ رہے ۔

دھماکہ افغان نائب صدر امراللہ صالح کے کارواں پر کیا گیا جس میں آنکے سیکورٹی گارڈز سمیت متعدد افراد جانبخق ہوگئے ۔
امر اللہ صالح افغانستان کے پہلے نائب صدر ہیں جو پہلے افغان خفیہ ایجنسی کے رہنما تھے ۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی عسکری گروپ نے قبول نہیں کی ۔ افغان طالبان کے رہنما نے دھماکے کے فوری بعد بیان جاری کیا کہ دھماکہ ہماری طرف سے نہیں کیا گیا اور دھماکے کی مذمت کی ۔

افغان نائب صدر نے ٹی وی پر بیان دیا کہ کارواں میں میرے ساتھ بیٹا بھی تھا اور ہم دنوں محفوظ رہے ۔ ہاتھ پر پٹی لگی وڈیو میں افغان نائب صدر نے کہا کہ دھماکے میں جانبخق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ۔

افغان محکمہ داخلہ کے مطابق دھماکہ سڑک پر سے کارواں گزرنے کے وقت ہوا جس سے اس پاس کی عمارتوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور سلنڈر پھٹ گئے ۔دھماکے میں دو شہریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 کے قریب افراد زخمی ہوئے ۔

یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب افغانستان میں امن مذاکرات جاری ہیں اور سالوں جاری جنگ کا خاتمہ ہونے کو ہے ۔امریکہ مذاکرات کے بعد افغانستان سے انخلا کریگا اور سیکورٹی امور افغانستان کےساتھ طالبان سمبھالنے کا ارادہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

قطر میں جاری امن مذاکرات میں امریکہ افغان طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں جو افغانستان میں امن قائم کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔

افغانستان میں اس وقت افغان طالبان اور داعش دنوں گروپ سرگرم ہے ۔ افغان طالبان بھی داعش کے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button