پاکستانی خبریں

لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید

خلیج اردو

09 ستمبر 2020

راولپنڈی: افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے میڈیا کو ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بیدوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار لیاقت جامع شہادت نوش کر گئے ۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

اپنے پریس ریلیز میں آئی ایس پی آربھارتی فوج نے بیدوری سیکٹر پر پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں چکوال کے رہائشی 39 سالہ حولدار لیاقت شہید ہوئے۔

قبل ازیں آئی ایس پی آرنے لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو گرانے کا دعویٰ کیا تھاجس کے کچھ ہی وقت بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button