عالمی خبریںپاکستانی خبریں

ضلع نوشہرہ میں دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کے پھٹنے سے 05 افراد جان بحق اور 2 زخمی

خلیج اردو: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ اکبرپورہ (کیمپ کورونہ)میں دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کے پھٹنے سے 05 افراد جان بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دریائے کابل میں سیلابی ریلے کیساتھ مارٹر گولے کہیں سے آکر یہاں رھ گئے تھے جو مقامی باشندوں کو مل گئے۔جس کے بارے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے کباڑ میں بیچنے کا فیصلہ کیا گیا۔کباڑیہ کو دریا کنارے بلا یا گیا چھیڑ چھاڑ کرنے پر ایک پھٹ گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوراً پولیس موقع پر پہنچ گئی۔متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے محفوظ کر کے بم ڈسپوزبل یونٹ نے اُس جگہ کو کلئیرکر لیا۔فوری طورپر RPOمردان شیر اکبر خان نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین اوپولیس افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔پولیس افسران کو متاثرہ جگہ سے باریک بینی سے شواہد اکھٹے کرنے اور مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات معلوم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ بم ڈسپوزبل ٹیم کو دریا کنارے پر مزیدتلاش جاری رکھنے کے ہدایات جاری کئے تاکہ مزید نقصان ہونے سے بچا جا سکے۔وقوعہ میں 05 افراد ہدایت اللہ ولد روح الامین،مکرم،فرید اللہ پسران زیور شاہ ساکنان زخی میانہ،حضرت اللہ ولد سردار اور شفقت ولد کرامت ساکن کیمپ کورونہ جانبحق جبکہ قیصر ولد فرحاد اور فرحاد ولد شریف ساکنان زخی میانہ زخمی ہو گیا ہے۔

Source: Dawn News
۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button