خلیجی خبریںعالمی خبریں

دُبئی میں بھارتی لڑکی نے اپنی سہیلی کو چاقو گھونپ کر شدید زخمی کردیا

خلیج اردو: دُبئی میں مقیم ایک بھارتی لڑکی نے اپنی سہیلی کو چاقو گھونپ کر زخمی کر دیا، جس کے بعد 31 سالہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بھارتی ملزمہ اپنی سہیلی کے ساتھ ایک ہی فلیٹ میں مقیم تھی جس نے نامعلوم وجوہات پر نامعلوم وجہ کی بناء 25سالہ لڑکی کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا جس پر لڑکی نے شور مچایا اور لڑکی کی والدہ کی مداخلت سے لڑکی کی جان بچ گئی۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ ملزمہ کے ہمراہ ایک ہی فلیٹ میں رہتی ہے۔ وقوعہ کے روز وہ اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب اچانک ملزمہ نے اس کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا اور ساتھ میں چیخنے چلانے بھی لگی جس سے میری آنکھ کھُل گئی۔
وہ مجھ پر مزید وار کرنا چاہتی تھی تاہم اسی دوران دوسرے کمرے میں موجود میری والدہ شور شرابا سُن کر کمرے میں داخل ہوئی اور میری سہیلی کے ہاتھ پکڑ کر کافی کوشش سے چاقو چھیننے کی کوشش کی تاہم ملزمہ مزاحمت کر رہی تھی، میں نے خود ہی ہمت کر کے چاقو چھین لیا اور پھر کمرے سے باہر دوڑ لگا دی ورنہ وہ مجھے مزید زخمی کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔
تبھی مجھے پتا چلا کہ میرے پیٹ سے خون نکل رہا ہے۔پولیس کو فوری طور پر اس واقعے کی اطلا ع کر دی گئی جس کے بعد طبی امداد کا عملہ بھی پہنچ گیا۔

زخمی لڑکی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ سے پتا چلا کہ لڑکی کے بازو اور پیٹ پر چاقو سے وار کیا گیا ۔ اس مقدمے کا فیصلہ 11 اکتوبر کو سُنایا جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button