عالمی خبریںمعلوماتپاکستانی خبریں

پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے گردوارہ کرتار پور صاحب راہداری دوبارہ کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

خلیج اردو: پاکستان کی وفاقی حکومت نے فوری طور پر پورے ملک میں "کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری” کے بعد ہندوستانی سمیت تمام سکھ یاتریوں کے لئے گردوارہ کرتار پور صاحب راہداری کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
 جمعہ کے روز وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ، ہندوستان کے سکھ یاتری، پاکستان اور پڑوسی ملک کے مابین 2019 کے معاہدے کے مطابق صبح سے شام تک گوردوارہ آجا سکتے ہیں۔ حکومت نے ان یاتریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس جیسے وبائی امراض سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
 وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کوویڈ 19 معیاری آپریٹنگ آپریشنز (ایس او پیز) کے بعد مقامی زائرین کو بھی مذہبی مقام جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کا وبائی مرض پھیل جانے کے بعد پاکستان نے مارچ میں مذکورہ مذہبی مقام پر زائرین کا دورہ معطل کردیا تھا۔
 جون میں ، وفاقی حکومت نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر مختصر طور پر راہداری کھولی تھی لیکن ہندوستان نے اپنے طرف کی راہداری کھولنے سے انکار کردیا تھا۔

 

Kartarpur corridor
 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button