ٹپسمتحدہ عرب امارات

اگر آپ کم کرائے میں متحدہ عرب امارات واپس آںا چاہتے ہیں تو یہ مضمون پڑھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ سستے ترین یا کم سے کم کرائے  میں متحدہ عرب امارات میں واپس آنا چاہتے ہیں تو پھر راس الخیمہ کی ذریعے ملک میں واپس آئیے۔

راس الخیمہ میں گزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی پروازیں دوبارہ سے شروع کی گئی ہیں اس لیے ایئر لائنز کم سے کم کرائے وصول کر رہی ہیں۔

اس لیے اگر آپ متحدہ عرب امارات کم کرائے  میں واپس آنا چاہتے ہیں تو بذریعہ راس الخیمہ آئیں۔

مثال کے طور پر ان دنوں  پشاور سے راس الخیمہ کی ٹکٹ 700 کی بجائے اب 600 درہم میں بک کروائی جا سکتی ہے۔ جبکہ پشاور سے دبئی اور شارجہ کی ٹکٹ 800 درہم کی ہے۔

اسی طرح سے ان دنوں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ سے راس الخیمہ کی ٹکٹ 2400 درہم کی ہے جبکہ ڈھاکہ سے کسی اور امارات کی ٹکٹ کم از کم 3 ہزار درہم کی ہے۔

ٹریول ایجنسیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگے چل کر راس الخیمہ کی ان پروازوں کے لیے طلب میں اضافہ ہوگا۔ حالانکہ ابتدائی طور رد عمل ہلکا پھلکا ہی ہے۔ جس بڑھی وجہ راس الخیمہ سے شارجہ یا دبئی جانے کے لیے 3 سو 4 سو درہم کا اضافی کرایہ ہوسکتی ہے۔

تاہم ٹریول  ایجنسیوں کا خیال ہے کہ دیگر سیکٹرز میں طلب میں اضافہ ہونے سے راس الخیمہ کی پروازوں کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے، جیسا کہ اگر سعودی عرب میں عمرے کی اجازت مل جانے سے پروازوں کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات فضائی صنعت کورونا کے لاک ڈاؤن کے بعد اب ایک بار پھر سے کھلنی شروع ہوئی ہے اور یو اے ای کی فضائی کمپنیاں اپنے روٹس بڑھا رہی ہیں۔ اب ایمریٹس 99 مقامات کے لیے پروازیں شروع کر چکی ہے۔

جبکہ ابوظہبی کی اتحاد ایئرویز اس وقت 58 مقامات کے لیے پروازیں شروع کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان پروازوں کی بحالی کے اعلان سے یو اے ای کی ایئر لائنز خوش ہیں کیوںکہ اب وہ ایک منافع بخش مقام کے لیے پروازیں شروع کر سکیں گے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button