عالمی خبریں

بالی ووڈ اداکار آصف بسراء نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کر کے اپنے جان لے لی ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی مسلم ادکار آصف بسراء ہیں۔ جو کے بالی ووڈ کے ایک سینئر اور منجھے ہوئے اداکار تصور کیے جاتے تھے۔

آصف بسراء کی موت کی خبر آتے ہیں بالی ووڈ انڈسٹری کو ایک دھچکا لگا ہے۔ مرحوم اداکار کے ساتھی اداکار اور انکے چاہنے والے انکی موت کی خبر پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف دھرم شالہ ہماچل پردیش، میں اپنی نجی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں لٹکتے ہوئے پائے گئے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر اپنے کتے کے پٹے سے خود کشی کی ہے۔  تاہم پولیس کو خودکشی سے پہلے لکھی گئی انکی کوئی تحریر نہیں ملی ہے۔

آصف بسراء کی موت پر مشہور بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ” یہ غیر یقینی بات، انہیں ایک اور دوست کھونا پڑ گیا ہے۔ ٹیلنٹ اور زندگی سے بھرپور شخص، خدا تمیں ابدی سکون دے میرے دوست۔ مرحوم کے خاندان کے لیے ہمت اور صبر کی دعا”۔

https://twitter.com/Nawazuddin_S/status/1326876152896630784?s=20

اور ایک مشہور کریکٹر ایکٹر منوج باجپائی لکھتے ہیں کہ ” کیا واقعی؟ ابھی لاک ڈاؤن سے پہلے ہی تو میں انکے ساتھ شوٹنگ کی تھی! اور میرے خدا”۔

اس کے علاوہ مشہور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بھی دکھ اظہار کیا ہے اور آصف بسراء کی فیملی کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

یاد رہے کہ آصف بسراء کائی پو چے، پاتال لوک جب وی میٹ، بلیک فرائڈے اور دیگر مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button