خلیج اردو آن لائن:
بھارتی کی مسافر کی جانب سے غیر مناسب رویہ اور دیگر مسافروں اور عملے کے ساتھ جگھڑے کے بعد پیرس سے نئی دہلی آنے والی ایئر فرانس کی پرواز کو جمعے کی شام 5 بجے بلغاریہ میں صوفیا کے ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی کے ایک اہلکار آئوایو انجیلو نے بتایا کہ مسافر بھارتی شہری ہے اور جس نے طیارے کے پرواز بھرتے ہی دیگر مسافروں کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا اور عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کاک پٹ کے دروازے کو بھی توڑنے کی کوشش کی۔
جس کے بعد پائلٹ کو صوفیا ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ جس کے بعد مسافر کو جہاز سے اتار کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس پر پرواز کی سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اور اگر اس پر جرم ثابت ہوا تو اسے 10 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
جس کے بعد پرواز دوبارہ سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوگئی۔
Source: Khaleej Times







