
خلیج اردو آن لائن:
بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کے ہیرانگر سیکٹر کے سوترا گاؤں سے ایک ایسا غبارہ ضبط کیا گیا ہے کہ جس پر پاکستانی قومی ایئر لائن کا نام لکھا ہوا ہے اور اس غبارے کی شکل ہوائی جہاز جیسی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے کے مقامی افراد نے غبارہ ہوائی جہاز دیکھنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد راج باغ پولیس کی ایک ٹیم گاؤں میں پہنچی اور غبارہ ہوائی جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
تاہم، غبارہ ہوائی جہاز پاکستان سے آیا یا کشمیر کے اندر سے، یہ جاننے کے لیے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
Source: Khaleej Times







