پاکستانی خبریں

پینڈورا پیپرز : جب تک الزام ثابت نہیں ہوتا، کابینہ ممبران کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوگا ، فواد چوہدری

خلیج اردو
6 اکتوبر 2021
اسلام آباد : پاکستان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے وہ ممبران جن کا پینڈورا پیپرز میں کوئی نام نہیں آیا ، جب تک قصوروار نہیں ٹہرتے تو ان کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ان وزرء پر لگائے جانے والے الزامات درست ثابت ہونگے یا وہ قصوروار ٹہرائے جائیں گے تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی وی پر وفاقی وزراء کی تصویریں چلائی جارہی ہیں لیکن جن میڈیا مالکان کے نام پیپرز میں آئے ہیں ان کا ذکر نہیں کیا جارہا۔

وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپرز میں نامزد 700 پاکستانیوں کی تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ سطح کا سیل تشکیل دیا ہے ۔ ان پاکستانیوں میں وفاقی کابینہ کے ارکان ، سیاستدان ، ریٹائرڈ جرنیل ، میڈیا ہاؤسز کے مالکان اور آف شور کمپنیاں قائم کرنے والے دیگر شامل ہیں۔

ڈان اخبار کے مطابق یہ سیل نامزد افراد کو چار گروپوں میں تقسیم کرے گا ۔

وہ جنہوں نے پاکستان میں اپنی آف شور کمپنیوں کا اعلان کیا ہے۔ ،وہ نامزد افراد جنہوں نے یہاں اپنی کمپنیوں کا اعلان نہیں کیا اور ٹیکس چوری کی، وہ لوگ جنہوں نے اپنی کمپنیوں کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا اور ایسے افراد جنہوں نے اپنی دولت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی آف شور کمپنیوں کو ان کے ملکیتی اثاثوں کا حصہ نہیں دکھایا، وہ چار گروپ ہوں گے۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button