
خلیج اردو
07 اکتوبر 2021
ممبئی : بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ممبئی کی ایک عدالت نے چودہ دنوں کیلئے جوڈٰیشل تحویل میں دیا ہے۔ جمعرات کی شام آریان خان کے وکیل نے ان کی ضمانت کیلئے درخواست دی ہے۔
درخواست کی سماعت جمعہ کی صبح کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ عدالت نے لگژری کروز ڈرگ کیس میں آریان خان سمیت سات دیگر افراد کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ کسی حراستی تفتیش کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ افسر کو تفتیش کیلئے کافی وقت دیا گیا تھا۔ فیصلے کے مطابق ملزمان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے حوالے کرنے سے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔
جج نے وکیل صفائی ستیش مانیشندے کی جانب سے جمع کرائے گئے عارضی مان لی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ این سی بی کی تحویل میں ہونے کے باوجود تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے عدالت پر زور دیا تھا کہ آریان کو جوڈیشل تحویل میں دیا جائے۔
چونکہ یہ حکم شام کو جاری کیا گیا ہے اسی لیے عدالت نے فیصلہ دیا کہ آریان کو آج کیلئے این سی بی کے دفتر میں رکھا جائے گا کیونکہ جیلیں اس وقت بند ہونگی۔
ڈلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت آریان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتی لیکن این سی بی نے عدالت کو جواب جمع کرنے کیلئے جمعہ کے دن تک مہلت کی درخواست دی۔
وکیل صفائی نے بتایا کہ آریان کو اس کے دوست نے بطور مہمان خصوصی پارٹی میں مدعو کیا تھا اور جب آریان وہاں پہنچا تو این سی بی نے ان کے بیگ کی تلاشی لی لیکن کچھ برآمد نہیں کیا تھا۔
اس سے قبل این سی بی نے عدالت سے آریان کے ریمانڈ کیلئے گیارہ اکتوبر تک کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے جمعرات تک کی تحویل میں دیا تھا۔
Source : Khaleej Times






