سپورٹس

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیت لی

خلیج اردو
دبئی:بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 252 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے شاندار 76 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے 4 میچوں میں 263 رنز بنانے اور 3 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button