پاکستانی خبریں

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 48 سیاحتی مقامات بند کر دیے، مشعال ملک کا شدید ردعمل

خلیج اردو
اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 48 سیاحتی مقامات بند کر دیے ہیں، جو 8 لاکھ فوج کی موجودگی کے باوجود سیکیورٹی کی سنگین ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہمیشہ کسی نہ کسی پروپیگنڈا کا سہارا لیتا ہے تاکہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کا نیا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔ مشعال ملک کے مطابق، اب تو بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور کانگریس کے رہنماؤں نے مقبوضہ وادی کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری اس وقت مختلف جیلوں میں قید ہیں اور بھارت کے حالیہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، امن قائم نہیں ہو سکتا۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام اپنا حقِ خود ارادیت مانگ رہے ہیں اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے نتیجے میں ان پر ظلم جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے حالات دنیا کے سامنے ہیں اور بھارت کے جھوٹے دعوے بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button