پاکستانی خبریں

بھارتی وزیراعظم مودی کا پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف، پاکستان کا شدید ردعمل

خلیج اردو
اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق ہرزہ سرائی اور کھلا اعتراف سامنے آنے پر پاکستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان ایک جوہری ریاست کے سربراہ کے شایانِ شان نہیں، بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے نفرت انگیز اور پرتشدد بیانات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

شفقت علی خان نے مزید کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن اور عالمی انسداد دہشتگردی اقدامات میں سرگرم شراکت دار ہے، اور امن کے لیے سنجیدہ ہے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس کا مؤثر جواب دیا جائے گا، اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button