پاکستانی خبریں

مارگلہ ٹریلز شہریوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئیں، بارشوں کے بعد پابندی ختم

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے شہری آج سے تمام ٹریلز پر ہائکنگ کے لیے جا سکیں گے، فیصلہ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہریوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مارگلہ سمیت تمام ہائکنگ ٹریلز دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔ شہری آج سے ان ٹریلز پر ہائکنگ کے لیے جا سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کے باعث عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا تاکہ کسی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے ہائکنگ ٹریلز کو کھولنے کا فیصلہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button