خلیج اردو
دبئی :اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شام کو 5 کروڑ ڈالرز کی اضافی امداد فراہم کرے گا۔
شام میں حالیہ زلزلےکے بعد پہلے فراہم کردہ 5 کروڑ ڈالرز کے علاوہ ہیں۔
واضح رہے کہ خانہ جنگی کے باعث شام میں 5 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک کی نصف آبادی ترکی اور دیگر پڑوسی ملکوں میں پناہ گزیں ہے۔
اس ماہ کے اوائل میں 7 اعشاریہ 8 شدت کے تباہ کن زلزلے اور اس کے بعد متعدد جھٹکوں کی وجہ سے شام میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
امارتی میڈیاکے مطابق 50 ملین امریکی ڈالرزکی اس رقم میں سے 20 ملین ڈالرز شام کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ہنگامی امدادی اپیل برائے انسانی پروجیکٹس کے لیے مختص ہیں۔