خلیج اردو: ایران میں بےحجاب خواتین کی تلاش کے لیے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں حجاب کے خلاف گزشتہ کچھ ماہ سے ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب ایرانی حکومت نے حجاب پہننے کے حوالے سے مزید سخت فیصلے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
ایرانی حکومت نے بےحجاب خواتین کی نگرانی کے لیے عوامی مقامات پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایسی خواتین کو تلاش کر کے انہیں سزائیں دی جا سکیں۔
پولیس کے مطابق لازمی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے خواتین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسی خواتین کی شناخت کیمروں کے ذریعے کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو پہلے تنبیہ میسج بھیجا جائے گا۔