خلیج اردو: عراق میں سات سال قبل منظور ہونے والے اس قانون عمل درآمد شروع ہو گیا ہے جس میں شراب پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 2016 میں پارلیمنٹ نے شراب پر پابندی کا بل منظور کیا تھا اور اب 7 سال بعد اس قانون پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔
20فروری کو شائع ہونے والے سرکاری گزٹ میں اس قانون کو شامل کیا گیا ہے اور الکحل کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
سرحدی گزر گاہوں، ایئرپورٹس اور آمد و رفت کے راستوں پر تعینات متعلقہ حکام کو الکحل ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عراق میں الکحل مشروبات کا لائسنس صرف غیرمسلموں کو دیا جاتا ہے اور عوامی مقامات پر شراب پینے کی ممانعت نہیں تاہم اس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔
قانون کے تحت درآمد شدہ الکحل مشروبات پر پابندی عائد ہے اور اسے مقامی بازاروں یا گھریلو مصنوعات کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا