خلیج اردو: ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کی پھانسی کے ردعمل میں برطانیہ نے ایران میں اپنے سفیر کو عارضی طور پر واپس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ ایران سے اپنے سفیر کو عارضی طور پر واپس بلائیں گے، ہمارا ردعمل ابھی تک کے اعلان کیےگئے اقدامات تک محدود نہیں ہوگا، برطانیہ کے آئندہ اقدامات کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔
برطانیہ نے ایران میں علی رضا اکبری کی پھانسی کے ردعمل میں ایران کے پراسیکیوٹر جنرل محمد جعفر منتظری پر پابندیاں بھی لگائی ہیں