خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میں گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں فلپائنی تارک وطن خاتون ہلاک

خلیج اردو: شارجہ میں اتوار ، 25 اکتوبر کی صبح کو پولیس گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں ایک خاتون نے چھٹی منزل پر واقع اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگادی۔

شارجہ پولیس کے ایک عہدیدار نے واقعہ کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ شارجہ کے علاقے الموریجہ میں صبح 12 بجے کے قریب اس واقعے کی اطلاع ملی۔ تیس سالہ فلپائنی خاتون، جس کی شناخت اے اے ایس کے نام سے ہوئی۔ یہ خاتون خالی اپارٹمنٹ میں ایک عرب شخص کے ساتھ تھی، جس پر شبہ تھا کہ وہ اس کا بوائے فرینڈ ہے جبکہ اپارٹمنٹ بھی اس آدمی کا نہیں تھا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ عمارت کے چوکیدار نے اپارٹمنٹ میں ان کی موجودگی کے بارے مالک کو بتایا۔ مالک اس معاملے کی تحقیقات کے لئے اپارٹمنٹ گیا اور اس نے دیکھا کہ جوڑا فرش پر بچھے ایک قالین پر بیٹھے تھے اور شیشہ تمباکو نوشی کررہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مالک نے فوری طور پر پولیس کو بلایا ، جو اطلاع ملتے ہی فورا پہنچ گئی تاہم پولیس کو دیکھتے ہی اس خاتون نے فرار ہونے کی کوشش کی اور عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی۔” بھاگنے کی کوشش کا مشاہدہ کئی پڑوسیوں نے کیا جنہوں نے خاتون کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا۔

*موقع پر ہی ہلاکت*

پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور دیکھا کہ متاثرہ شخص کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ حادثے کی جگہ پر خاتون کو مردہ قرار دیا۔ رات کے 12.40 بجے اس خاتون کی لاش کو القاسمی اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے عرب شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے تحویل میں لے لیا ہے۔

خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے فرانزک لیبارٹری منتقل کردی گئی۔ الغرب پولیس اسٹیشن واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button