خلیج اردو: اسرائیل نے شام پر فضائی حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بیک وقت 2 میزائل حملے کیے گئے، جن میں دمشق کے قریب دِہی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
شامی سرکاری میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ شام پر اسرائیل کے متعدد میزائل حملوں میں کم از کم تین شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر کے مطابق میزائل حملے رات 8:50 بجے کیے گئے جن میں دارالحکومت دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کے قریب دیہی علاقوں میں ‘کچھ پوائنٹس’ کو نشانہ بنایا گیا۔ روئٹرز نے شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہدف بحیرہ روم کے ساحل پر روس کے اہم شامی اڈوں کے قریب واقع شامی فوجی پوائنٹس تھے۔
Breaking News: Israel attacks Tartous, Syria.
VIDEO: Two missiles passing over Lebanese territory towards the southern countryside of Tartous. pic.twitter.com/Jdw9x3FxCR
— The Cradle (@TheCradleMedia) August 14, 2022
سرکاری میڈیا کے مطابق شام کی فضائی دفاعی فورسز نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے کچھ میزائلوں کو مار گرایا۔ دمشق پر حملے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب مشرق کی سمت سے کیے گئے جب کہ طرطوس پر حملے بحیرہ روم سے کیے گئے۔