خلیج اردو: اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیعف اللہ الفایز نے بتایا کہ ’یہ فیصلہ خالص انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ اردن کے راستے جانے والے افغان شہریوں کے سفر کا طریقہ کار طے پا گیا ہے، فیصلے سے ڈھائی ہزار افغان شہر مستفیذ ہونگے۔
گذشتہ روز افغان دارالحکومت کابل سمیت کئی شہروں میں جاری بے یقینی صورت حال کے باعث اقوام متحدہ نے بھی افغانستان سے رخت سفر باندھا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے گذشتہ روز ایک سو بیس افراد کو کابل سے قازقستان کے شہر آلماتی روانہ کیا، یہ تعداد بدھ کے روز افغانستان چھوڑنے والے ارکان کے علاوہ ہیں۔
افغانستان ان دنوں انسانی بحران کا شکار ہے، اس کے حل میں مدد کے طور پر افغانیوں کی عارضی میزبانی کی جائے گی،جس کے لئے قطر آٹھ ہزار، کویت پانچ ہزار، متحدہ عرب امارات پانچ ہزار اور کینیڈا بیس ہزار افغانیوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دے چکے ہیں۔