خلیج اردو: مکہ مکرمہ میں حکام نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنی گاڑی میں منشیات چھپا رکھا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمنی شہری کو روڈ سیکیورٹی اسپیشل فورسز نے مکہ مکرمہ کے القوز علاقے سے 12 کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
اس شخص کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔