خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کورونا وبا کے دوران امارات میں مقیم لاکھوں افراد نے گھر بیٹھے آن لائن تعلیمی اور تربیتی کورسز مکمل کئے

خلیج اردو: امارات میں کورونا وبا کے دوران لاکھوں افراد گھروں تک مقیم ہو گئے تھے لیکن انہوں نے اپنی اس بے روزگاری یا ورک فرام ہوم کے وقت سے بہترین فائدہ اٹھایا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق آن لائن تعلیمی اور تربیتی کورس فراہم کرنے والے ادارے کورسرا نے 2021ء کی اپنی سالانہ گلوبل اسکلز رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطی اور شمالی افریقا(مینا) کے خطے میں مجموعی کاروباری مہارتوں میں پہلے نمبر پرہے اور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔

امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو پروفیسروں کے 2012ء میں قائم کردہ اس آن لائن ادارے نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مختلف کورسوں کے لیے ناموں کا اندراج کرانے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔کرونا وائرس کی وبا سے قبل یہ تعداد 33 فی صد تھی لیکن 2020ء میں یہ تعداد بڑھ کر41 فی صد ہوگئی تھی۔نیز یواے ای سے تعلق رکھنے والے کورسرا کے آن لائن آموزگاروں میں 43 فی صد خواتین ہیں۔
کورسرا نے دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد100 ممالک سے تعلق رکھنے والے اپنے سات کروڑ 70 لاکھ آموزگاروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ رپورٹ مرتب کی ہے جن میں سے چارلاکھ 41ہزار کا تعلق یواے ای سے ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کاروبار، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس میں مہارتیں حاصل کرنے کے لیے کورسرا سے مختلف سرٹیفیکیٹ یا ڈگری کورس کررہے ہیں۔

کورسرا کا مقصد حکومتوں ، کاروباری اداروں ، صنعتی لیڈروں کو جدید مہارتوں اور رجحانات سے آگاہ کرناہے۔ یواے ای سے تعلق رکھنے والے زیادہ ترآموزگاروں نے کمیونیکشن ، انٹرپری نیورشپ ،لیڈرشپ ، مینجمنٹ ،اسٹریٹجی اور آپریشنز کے کورسز میں داخلہ لیا ہے۔وہ کاروباری مہارتوں میں 97 فی صد پرسنٹائل کے ساتھ سرفہرست رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس میں اندراج کرانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

کورسرا کے یورپ اور مینا کے خطے کے لیے نائب صدرانتھونی ٹیٹرسال کا کہنا ہے کہ ”حالیہ برسوں میں امارات کی حکومت نے مہارتوں پرمبنی معیشت کوفروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔اس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اس کا ثبوت ہماری درجہ بندی میں یواے ای کی کاروباری لیڈرشپ پوزیشن ہے۔“اس رپورٹ کے مطابق یواے ای کی ٹیکنالوجی اور ڈیٹاسائنس میں بالترتیب درجہ بندی 72 اور 71 ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button