خلیج اردو: سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے عالمی معیار کے مطابق نمایاں خصوصیات کا حامل نیا ای پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے گزشتہ روز اس نئے ای پاسپورٹ کا افتتاح کیا۔
ای پاسپورٹ میں ایسی سم نصب کی گئی ہے جس سے پاسپورٹ ہولڈر کا مکمل ڈیٹا سیکیورٹی معیار کے مطابق مضبوط ہوگیا ہے۔
اس پاسپورٹ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی چوکیوں پر ای گیٹ استعمال کرتے وقت مشینی ریڈنگ ممکن ہوگی