خلیج اردو: اسرائیل کے شہر تل ابیب کے بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بچے کو چیک ان کاؤنٹر پر ایک جوڑے نے چھوڑ دیا کیونکہ انہوں نے اپنے بچے کے لیے ٹکٹ نہیں خریدا تھا۔
سی این این کے مطابق یہ خاندان Ryanair کی پرواز کے ذریعے تل ابیب سے برسلز، بیلجیم جا رہا تھا۔ Ryanair چیک ان ڈیسک پر، انہوں نے دریافت کیا کہ انہیں اپنے بچے کے ساتھ فلائٹ میں سوار ہونے کے لیے ایک اضافی ٹکٹ خریدنا ہے جس پر جوڑے نے جھگڑا شروع کر دیا اور بچے کو کاؤنٹر پر ہی چھوڑ دیا، اور خود سیکورٹی چیک کی طرف بھاگے کیونکہ انکو اپنی پرواز میں ہو رہی تھی
Ryanair کے ایک ملازم نے مقامی نیوز میڈیا کو بتایا، "ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ ہم جو کچھ دیکھ رہے تھے اس پر ہم یقین نہیں کر سکتے تھے
ہوائی اڈے کے عملے نے جوڑے کو پکڑ لیا اور کہا کہ وہ اپنا بچہ پکڑ لیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کو طلب کرلیا گیا۔
اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ تفتیش کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ جب وہ پہنچے تو والدین بچے کے ساتھ تھے