خلیجی خبریں

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، دو زخمی

خلیج اردو: سعودی عرب میں ۲ روز قبل ہونیوالے پاکستانی ورکرز کی گاڑی کو پیش آنیوالے ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے

سفارت خانہ ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ پاکستانی ورکرز کی گاڑی بڑے ٹرالر سے تصادم کے باعث پیش آیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ورکرز میں خیر زمین، محمد طیب، سعیداللہ، فضل حیان، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے۔

سفارت خانہ پاکستان نے میتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے سفری دستاویزات فراہم کر دی ہیں اور پاکستانی ورکرز کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتوں کو وطن روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button