خلیج اردو
ریاض: سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ نے دنیا میں توانائی کاسب سے بڑا صارف چین ہے ، سعودی عرب ،چین کا توانائی کے شعبے میں ایک قابلِ اعتماد شراکت داررہے گا۔
چینی صدر شی جِن پنگ کی سعودی عرب کے سرکاری دورے پرالریاض آمد پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہاکہ سعودی عرب اورچین میں ایک علاقائی مرکز قائم کرکے توانائی کی ترسیل کے سلسلے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔
اس مقصد کے لیے سعودی عرب میں چینی فیکٹریاں لگائی جائیں گےجوتوانائی کی عالمی رسد میں اہم کردار ادا کریں گی،سعودی عرب ،چین کا توانائی کے شعبے میں ایک قابلِ اعتماد شراکت داررہے گا۔
انھوں نے کہا دنیا میں توانائی کے سب سے بڑے صارف چین اور دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب کے درمیان تعاون نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام کوبرقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔