خلیج اردو: سعودی عرب نے سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کو بھی عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج نے سیاحتی ویزے پر ملک آنے والے افراد کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کے اہل 49 ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے جب کہ ای ویزہ کے اہل افراد سعودی عرب آمد پر ائیرپورٹ سے ہی سیاحتی ویزہ حاصل کرسکیں گے۔
سعودی وزارت حج نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اوریورپی ویزہ رکھنے والے افراد بھی سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے جب کہ فیملی وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد بھی ایپلی کیشن کے ذریعے درخواست دے کر عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔