خلیجی خبریں

سعودی حکومت نے صومالیہ میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

خلیج اردو: سعودی عرب نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سفارت خانے کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے, وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دونوں برادر ممالک صومالیہ اور سعودی عرب کے آپس میں تعلقات گہرے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے جمعے کو بیان میں کہا ہے کہ “موغادیشو میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے”۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’صومالیہ کی حکومت نے موغادیشو میں سعودی سفارتخانے کو دوبارہ کھولنےمیں بڑی سہولت دی جس پر وہ ستائش کی مستحق ہے‘۔

وزارت خارجہ کی خواہش ہے کہ ’دونوں ملک مشترکہ جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور دونوں ملکوں اور ان کے برادرعوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نئے افق سر کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button