خلیج اردو: سعودی عرب کے شہر جدہ میں دنیا کا دوسرا بلند ترین سعودی پرچم لہرا رہا ہے، پرچم کے پول میں انتہائی جدید ترین الیکٹریکل سسٹم بھی نصب ہے۔
سعودی عرب میں جدہ کی الاندلس شاہراہ کے ایک چوراہے پر نصب سعودی پرچم اپنی آب و تاب کے ساتھ لہرا رہا ہے، یہ اس وقت دنیا کا دوسرا بلند ترین پرچم ہے۔
پرچم کے پول کی بلندی 170 میٹر ہے جبکہ پرچم کا سائز 1635 میٹر ہے، فلیگ پول کی کی تیاری کے لیے 12 فولادی پولز استعمال کیے گئے ہیں جنہیں انتہائی مضبوطی سے جوڑا گیا ہے۔
پول جس چبوترے پرنصب کیا گیا ہے اس کی لمبائی 28 میٹر ہے۔
پول میں انتہائی جدید ترین الیکٹریکل سسٹم نصب ہے جن میں لگے سینسرز ہوا کی رفتار اور اس کے رخ کے علاوہ ہوا میں نمی کے تناسب کے بارے میں کنٹرول یونٹ کو فوری طور پر مطلع کرتے ہیں۔
پول کی انتہائی بلندی پر جہازوں کے لیے انتباہی لائٹ ہمہ وقت روشنی رہتی ہے جبکہ پول میں فائر فائٹنگ کا خود کار نظام بھی لگایا گیا ہے۔
فلیگ پول کے چبوترے پر مملکت کی علامت تلواریں اور کھجور کا درخت بنایا گیا ہے جبکہ اطراف کو روشن رکھنے کے لیے 13 لائٹ پولز کا بھی انتظام ہے۔
علاوہ ازیں تبوک کے کنگ فہد روڈ، الجوف ریجن کے سکا کا شہر، جازان اور دیگر علاقوں میں بھی بڑے سعودی پرچم لہرائے گئے ہیں۔