خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان کے شمالی مغربی سرحدی صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں ہونے والے خود کش حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ 3 بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔
شہید ہونے والے اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں۔ شہید بچوں میں 4 سال کی انعم، 8 سال کا احسن اور 11 سال کا احمد حسن شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں اور جلد ذمہ داران تک پہنچا جائے گا۔