
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس۔۔۔۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائند گان اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسروں کی شرکت
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق اجلاس الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 233 کے تحت سیاسی جماعتوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق پر مشاورت کیلئے بلایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق پر فیڈ بیک لیا اور انہوں نے ضابطہ اخلاق کے سلسلے میں اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
الیکشن کمیشن نے ان تجاویز پر غور کیا اور ڈرافٹ ضابطہ اخلاق میں مناسب ترامیم کرنے کی یقین دہانی کروائی الیکشن کمیشن نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروائے گا