
خلیج اردو
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ سنا دیا
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا۔ تاہم تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا برقرار رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسے سنا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات اور پارٹی آئین میں تبدیلی کیوجہ سے الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے 20 روز میں پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی الیکشنر کرانے کا حکم دیا ہے۔