خلیج اردو
اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے لیے نامزد 3 ججز کے ناموں پر اعتراض اٹھا دیا۔۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں سپریم کورٹ کے لیے نامزد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اعتراض اٹھایا ہے۔قاضی فائیز عیسی نے خط میں لکھا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن سے منظور نہیں ہوئے۔ ان کی دوبارہ نامزدگی سمجھ سے بالا ہے۔
جوڈیشل کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا جس میں سپریم کورٹ میں نامزدگی کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت 4 ججز کو نامز کیا ہے۔
اس سے قبل 28 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید ، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اظہر رضوی، جسٹس شفیع صدیق اور جسٹس نعمت کے ناموں پر غور کے بعد اتفاق نہیں ہوا تھا۔