خلیج اردو
راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے۔
علاقہ مکینوں نے پاک فوج کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔قبائلی عمائدین نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا سراہا ہے۔
افواج پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امن ا ومان کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی۔