پاکستانی خبریں

عمران خان نے مارچ کیلئے جس تاریخ کا اعلان کیا ہے اس سے سازش کی بوآرہی ہے، بلاول بھٹو

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے ثوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے آرمی چیف کے حوالے سے جو بھی فیصلے کریں گے، ہم بطور اتحادی توثیق کریں گے۔

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےعمران خان خان کو مشورہ دیا کہ سیاست کریں لیکن ملکی سالمیت کو داؤ پر نہ لگائیں۔آپ کی انا پرستی سے فائدہ دیگر قوتوں کو ملے گا۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے الزام لگایا کہ لانگ مارچ کا انہی تاریخ میں اعلان کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے۔ اگر حقیقی آزادی، جمہوریت مقصد ہے تو اسی ہفتے کو لانگ مارچ کے اعلان کو کیوں چنا؟ لانگ مارچ کے لیے پنڈی کو کیوں چنا گیا؟،

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا، گزشتہ چارسال میں خارجہ پالیسی اور پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، سارا بوجھ پاکستان کے عوام اٹھا رہے ہیں

 

مسٹر بھٹو نے کہا کہ صدرعارف علوی کے پاس آخری موقع ہے اور امید ہے وہ آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، اگر صدر نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو پھر انہیں نیتجہ بھی بھگتا پڑے گا۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button