پاکستانی خبریں

 لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن۔۔۔11 دہشتگرد ہلاک ہو گئے

خلیج اردو
اسلام آباد:سیکورٹی فورسز کا 10 اور 11 جون کی رات لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں گیارہ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے،

 

 آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں حالیہ دیسی ساختہ بارودی دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبیدار میجر محمد نذیر سمیت سات سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں ہوئیں، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 جون کی رات لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں گیارہ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے امکان پر سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button