خلیج اردو
اسلام آباد: عمران خان کو ریلیف ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف برہم، الزام عائد کیا کہ چیف جسٹس نے عمران خان کو کرپشن میں این آر او دے دیا۔ واضح کیا کہ حکومت آئین پر سختی سے عمل کرے گی، جو بھی نتائج ہوں سامنا کرے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی گفتگو کا محور عمران خان کے خلاف مقدمات رہا۔عمران خان کی گرفتاری
اور گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر کھل کر بولے
انہوں نے نوازشریف کے ٹرائل کا بھی تذکرہ کیا۔وزیراعظم نے عمران خان کو عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں فاشست ڈکٹیٹر قرار دے دیا
وزیراعظم نے کہا کہ 16 دسمبر اور 1971 کے بعد 9مئی پاکستان کیلئے المناک ترین دن تھا، یہاں ایک سے زیادہ مرتبہ کہا گیا کہ ملک کے حالات سری لنکا جیسے ہوں گے اور یہ منصوبہ 2018 سے شروع ہوچکا تھااور پوری قوم تقسیم در تقسیم ہوگئی۔